خضدار ( نامہ نگار)کمشنر قلات داؤد خان خلجی اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خضدار سٹی میں قائم قومی شاہراہ کے کوشک پل کا معائنہ کیا اور حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد اس کی ساخت اور وزن برداشت کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا اور اس سے متعلق این ایچ اے کے انجنیئرز کی رائے طلب کی گئی جن کا موقف تھا کہ کوشک پل میں کوئی نقص پیدا نہیں ہوا اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ طویل اور سینکڑوں میل مسافت پر مشتمل ہے جو پاکستان کے بڑے شہر کراچی اور چمن کو لنک کرتی ہے اس شاہراہ پر کثیر تعداد میں پل قائم ہیں۔
کوشک پل میں کوئی نقص پیدا نہیں ہوا:کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر خضدار
Jul 17, 2022