حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)اساتذہ بچوں میں جرا¿ت اظہار کا جذبہ پیدا کریں اور انہےںپرواز اور کردار کی بلندی پر آمادہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب انسان بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل حافظ آباد امان اللہ چھینانے پیٹا کے ضلعی و تحصیل عہدیداروںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔،چیئرمین پیٹا ضلع حافظ آباد قاضی فاروق احمد بزمی نے ڈپٹی ڈی ای او کو ان کی یہاں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری قاری عتیق احسن،سرپرست ساجد سلیم بھلر،تحصیل صدر حبیب اللہ مغل کے علاوہ چودھری دلاور حسین ہنجرا،ملک مظہر پھلروان اور نذیراحمد بھی موجود تھے۔
ڈپٹی ڈی ای او امان اللہ چھینا نے پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔