گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پٹرولیم ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین بٹ سے ملاقات کی جن سے گفتگو کے دوران اے ڈی سی جی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو زبردستی پٹرول پمپ بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں گرفتاری ، مقدمات کا اندراج اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ضلع میں کھلنے والے پٹرول پمپس کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے قبل از وقت اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں پٹرولیم ڈیلرز تعاون کریں۔ وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو بتاےا کہ ہڑتال کے روز ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بلاتعطل فراہم کرے گی اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔ اس کے علاہ ضلع میں کسی بھی پٹرول پمپ کو زبردستی ہڑتال پر نہیں اکسایا جائے گا ۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے وفد میں صدرندیم عزیز خان ، سینئر نائب صدر ہارون یوسف کے علاہ دیگر عہدیدار شریک تھے۔
انتظامیہ کسی کو زبردستی پٹرول پمپ بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی:شبےر بٹ
Jul 17, 2022