شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ کے پی پی 140 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کے اختتام پر بڑا جھٹکا،تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما اور سابق ہاکی اولیمپین نوید عالم مرحوم کے چھوٹے بھائی مبشر چوہدری نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو الوداع کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی اور پی پی 140 سے ن لیگ کے نامزد امیدوار میاں خالد محمود کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اپنی رہائش گاہ پر میاں خالد محمود،چوہدری یاسر اقبال گجر، میاں تیمور خالدو دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے مبشر احمد چوہدری نے کہا کہ وہ عمران خان کا نظریہ دیکھ کر پی ٹی آئی کے ساتھ آے تھے مگر دکھ اور تکلیف کے ساتھ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کا نظریہ دفن ہوچکا ہے۔