چاغی(اے پی پی)وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو مزید اسٹوریج ڈیلے ایکشن ڈیمز کا افتتاح کردیا۔ مشرقی کوہ سلطان ڈیم 80 ملین اور جھلی ڈیم 244 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے۔ نقاب کشائی کے بعد وزیر مملکت کو محکمہ آبپاشی کے حکام نے ڈیمز کے متعلق بریفننگ دی۔ افتتاحی تقریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور مقامی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں توانائی کے ذرائع بڑھانے پر کام کررہی ہے۔
چاغی ،افتتاح
وزیر مملکت برائے توانائی میرہاشم نوتیزئی نے چاغی میں دو مزیدسٹوریج ڈیلے ایکشن ڈیمز کا افتتاح کردیا
Jul 17, 2022