الیکشن میں دھاندلی، غنڈہ گردی، دھونس قوم برداشت نہیں کریگی:شیخ رشید  

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھ پر اتنے جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں کہ ہر روز ایک عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے آج مجھے اٹک کی عدالت نے 8 اگست کی تاریخ دی ہے لال حویلی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج میں ایسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہوں کل کا دن بہت اہم ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا الیکشن میں نے کبھی نہیں دیکھا شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ان سے گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ الیکشن سے دور رہیں کسی قسم کی دھاندلی، غنڈہ گردی، دھونس قوم برداشت نہیں کرے گی اور کل کے الیکشن میں ایسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ غیر جانبدار ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھے ہیں اضافی فیصلہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے ان کے پاس عقل کی کمی ہے جو دو دو اور ایک ایک ووٹ سے اس قوم پر مسلط کئے گئے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر قوم کل عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے تسلیم کیا جائے اور اگر اس کا راستہ روکا گیا توایسا شعلہ جوالا نکلے گا ایسی چنگاری نکلے گی اور ایسی آگ پھیلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اس لئے کل کا دن پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے اس لئے عوام کو فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہئے اور کسی مداخلت نہیں کرنی چاہئے.
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن