رشتہ کا تنازع، بہن اور بھانجوں کوزخمی کردیا، حملہ آور باپ بیٹا گرفتار

Jul 17, 2022

میلسی (تحصیل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت)  رشتہ کا تنازع، بہن اور بھانجوں کوزخمی کردیا، حملہ آور باپ بیٹا گرفتارتفصیل کے مطابق بیٹی کا  رشتہ نہ لینے کی رنجش پر  محلہ  آلو شاہ کے رہائشی نذیر احمد نے اپنے بیٹے محمد عمران کے ساتھ مل کر ریلوے پھاٹک ملتان روڈ کے بارونق مقام پر موضع جونہی سے آئی اپنی  سگی بہن نذیر مائی کو جودوسری جگہ شادی کرنے والے بیٹے محمد سلیم کی شادی کی خریداری  کے لیے شہر آئی ہوئی تھی طیش میں آکر  اپنے بیٹوں وحید احمد اور محمد ندیم کے ہمراہ مل کر بھانجے  محمد سلیم بہن نزیر مائی  اور اس کے دیگر 2 بیٹوں کو چھریوں  کے وار کر کے زخمی کر دیا شہریوں نے حملہ آور نذیر اور اس کے بیٹے عمران کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ریسکیو1122نے بروقت طبی امداد دیتے ہوئے نذیر مائی،وحید احمد،اور محمد ندیم کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ نذیر مائی نے میڈیا کو  بتایا نذیر احمد کا بیٹا عمران مبینہ طور پر اپنے  چچا زاد بھائی کو پانچ سال قبل قتل کر چکا ہے  اس وجہ سے میں  اپنے بھائی کے گھر   رشتہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دریں اثنا سٹی پولیس میلسی نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے
رشتہ کا تنازع

مزیدخبریں