گدو پا ور پلانٹ میں مجرمانہ غفلت سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا: امیر ضمیر 

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری جنرل آئی ای پی انجینئر امیر ضمیر خان نے کہا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کی ابتدائی رپورٹ میں مجرمانہ غفلت پائی گئی ہے۔ انجنیئر امیر ضمیر خان نے انکشاف کیا کہ گدو پاور پلانٹ میں اسی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ اگر بروقت اوورہالنگ کر لی جاتی تو یہ قومی نقصان نہ ہوتا ۔ جنوری 22 میں گدو ٹربائن کی اوور ہالنگ ضروری تھی۔ ڈیڑھ سال پہلے گدو پلانٹ اوورہالنگ کا پراسیس شروع ہونا تھا۔ جس کے لئے بورڈ میں اگست 2020 سے کیس رکھا گیا لیکن عمل درآمد نہ ہو سکا۔ ایک سال سے گدو میں ریگولر چیف ایگزیکٹو نہیں لگایا گیا۔ جینکوز ہولڈنگ کمپنی میں  سال ہا سال سے  نان انجینئر چیف ایگزیکٹو براجمان ہے جو ٹیکنیکل فیصلے کر رہا ہے۔ اگر  اداروں میں پروفیشنل انجنیئرز لگائے ہوتے یہ حال نہ ہوتا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو سزا دی جائے اور پروفیشنل انجنیئرز کو  تمام ٹیکنیکل سرکاری اداروں میں سربراہان  تعینات کیا جائے۔ واپڈا این ٹی ڈی سی جینکوز کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے بورڈ تحلیل کئے جائیں۔
سیکرٹری جنرل آئی ای پی 

ای پیپر دی نیشن