تحریک لبیک کے کسی کارکن کو گرفتار نہیںکیا گیا، ترجمان ملتان پولیس 

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان پولیس ترجمان کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے پریس کانفرنس کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملتان پولیس کی جانب تحریک لبیک کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے ملتان پولیس کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ ملتان پولیس کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان کے کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا گیا ہے ملتان ڈسٹرکٹ کے کسی تھانے میں تحریک لبیک کا کوئی بھی کارکن گرفتار نہ ہے  ۔گرفتاریوں کے حوالے سے تحریک لبیک کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس میں صداقت نہ ہے۔
ترجمان ملتان پولیس
  

ای پیپر دی نیشن