ملتان اور لودھراں میں418 پولنگ سٹیشن، 1382 پولنگ بوتھ قائم 

Jul 17, 2022


 ملتان(  نمائندہ نوائے و قت )ڈویژنل و پولیس انتظامیہ نے ضمنی الیکشن بارے انتظا ما ت مکمل کرلئے۔کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئر عامر خٹک ، آر پی او ملتان ریجن راجہ رفعت نے پولنگ سٹیشنوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان ،لودھراں میں  1382 پولنگ بوتھ،418 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 362263 مرد ووٹرز،312996 خواتین مرد ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گی ۔الیکشن کمیشن کے  ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔آر پی او ملتان ریجن راجہ رفعت نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔پولنگ کا عمل پر امن انداز میں کروانے کیلئے بہترین حکمت عملی،سخت سکیورٹی فراہم کی گء ہے۔ ضلع ملتان، لودھراں میں 7000 سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج ہونیوالے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کنٹرول روم قائم کردیا کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے امن و امان کی صورتحال مانیٹر ہوگی جبکہ تمام محکموں کے افسران بھی کنٹرول روم میں ڈیوٹی سر انجام دینگے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے الیکشن انتظامات پر بریفننگ دی۔
418 پولنگ سٹیشن

مزیدخبریں