ملتان،میلسی ، میاں چنوں، ڈیرہ غازیخان‘ جام پور(بیورو رپورٹ‘ نمائندوں سے)جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے علاقہ پچادھ سمیت راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں سینکڑوں ایکڑ پر کاشتہ فصلات تباہ ہو گئی ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے دامن سے نکلنے والے رود کوہی سیلابی ریلوں میں رود کوہی بند ٹوٹنے کے باعث طغیانی آچکی ہے اور روجھان کے علاقے کن بستی جان محمد جوئیہ اور دیگر علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ باڈر ملٹری پولیس کے تھانہ بھنڈو والی اور شیخ والا بھی سیلابی ریلے سے زیر آب ہے۔ گذشتہ روز قطب کینال میں پڑنے والا شگاف 100فٹ چوڑا ہو گیا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکا متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔ٹرائبل ایریا تمن گورچانی اور تفریحی مقام ماڑی کے علاقے میں سیرو تفریح کیلئے آئے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر شفٹ کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، راجن پور سے محمد پور گم والا روڈ،دھندی،پچادھ سے آنے جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹبی لنڈان میں گورنمنٹ پرائمری سکول کریم آباد اورمیراں پورکیوٹرنری ہسپتال میں سیلاب کا پانی داخل ھو گیا ہے اور ہڑند کے سرکاری ہسپتال اور سکول کے اردگرد سیلاب کا پانی کھڑا ہے۔ روجھان کے ٹرائبل ایریا اوزمان کے قریب درہ زنگی کے سیلابی پانی میں 10 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، 10 سالہ بچہ نوید ولد مجید ملک درہ زنگی کے برساتی سیلابی پانی میں پاؤں پھسلنے سے ہانی میں جا گرا پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،ملتان سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہر و نواح میں گزشتہ روز بارش سے موسم خوش گوار ہو گیامیلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق میلسی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفان باد باراں،کھیت اور نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی جمع ہو گیا گلیاں اور بازار پانی سے بھر گئے شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔ میاں چنوں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میاں چنوں شہر میں موسلا دھار بارش سڑکیں بازار اور نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے شہر کے اکلوتے انڈرپاس میں پانی بھرجانے سے شہریوں کو وہاں سے گزرنے میں مشکل کاسامنا ہے اسٹنٹ کمشنر رمض ظفر نے ہنگامی طورپر بارش کے پانی کوانڈرپاس سینکال دیاگیا ہے شہر کے اندر سے بارش کے پانی کونکالنے کاکام جاری ہے جلد پانی نکال دیا جائے گا۔ہارون آباد میں 5 گھنٹے ہونیوالی مون سون کی تیز بارش نے گلی محلوں کو نہروں میں تبدیل کر دیا ۔
بارش
بارش نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچادی رودکوہیوں میں طغیانی
Jul 17, 2022