قومی جونیئر ٹین پن باولنگ ٹیم  ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ اعجاز الرحمان 


اسلام آباد( یواین پی) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ٹین پن باولنگ ٹیم  ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 14 سے 20اگست تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلی جائیگی اور چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں 6 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں دانیال الرحمان، انیب خالد، عامر محمود، شرون محمود مسیح اور عارف محمود جبکہ خواتین میں علینا محمود شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض امجد امحمود اور منیجر کے خواجہ احمد مستقیم انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اسلام آباد، کراچی اور ملائیشیا میں بھر پور تربیت کر رہے ہیں اور امید ہے کھلاڑی ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن