پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارےلوگ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرنےسےبازآئیں گے۔
شہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں: عمران خان
Jul 17, 2022 | 16:39