گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ای لائبریری ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر رانا سجاد احمد خاں،سٹی سپورٹس آفیسر رانا فرمان، تحصیل سپورٹس آفیسر صدر میڈم ثمینہ راو¿،تحصیل سپورٹس آفیسر نوشہرہ ورکاں اعظم پال،رانا ماجد خاں ودیگر موجود تھے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خاں نے کہا کہ ڈینگی ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ڈینگی سے بچا¶ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاءپر زور دیا کہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھروں، دفاتر کی چھتوں کی صفائی یقینی بنائیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سیمینار کے آخر میں ڈینگی آگہی واک بھی کی گئی اور لوگوں کو اس جان لیوا مرض سے بچا¶ کی احتیاطی تدابیر بارے بتایا گیا۔
ڈینگی ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو آگہی فراہم کرنا ہے: رانا سجاد احمد
Jul 17, 2023