گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مصطفائی تحریک اور انجمن طلباءاسلام گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سویڈن میں ہونے والی توہین قرآن کی مذمت کیلئے نکالی گئی عظمت قرآن ریلی سے چوہدری محمد اقبال ہنجرا ،چوہدری شازب علی چٹھہ ،ملک نصیر نقشبندی،زاہد حبیب قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ قرآن پاک اور صاحب قرآن نبی کریم کی توہین کرکے مسلمانوں کو انتہا پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ مسلمان امن پسند ہیں لیکن کسی بدبخت لعین کو اپنی مقدس کتاب قرآن پاک اور حضرت محمد کی شان میں گستاخی ہر گز نہیں کرنے دیں گے،حرمت قرآن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔