بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا جا رہا ہے:یاسر عرفات


کامونکی(نمائندہ خصوصی) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ کا کہنا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ مہنگائی کے اس پر آشوب زمانے میں جب عوام کیلئے روح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ایسے میں بجلی کے نرخوں میں نیا اضافہ ناقابل فہم ہے۔بلا شبہ پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور ایک عام تنخواہ دار کا گزاراہ بہت مشکل ہوچکا ہے اورمحدود آمدنی والے افراد کے لئے زندگی گزارنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام مایوسی کا شکارہورہے ہیں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن