نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پتنگ بازی جان لیوا،موت کے اس کھیل کو ہرگز کھیلنے نہیں دونگا، پتنگیں اورڈوریں بنانے ،بیچنے، اڑانے اور جگہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چوہدری عبدالحمید ورک نے ڈیرہ اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ پر منعقدہ تقریب میں معززین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکاءنے انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی عوامی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا آخر میں حافظ بلال شیخ نے دعائے خیر کروائی۔
پتنگ بازی موت کا کھیل، ہرگز کھیلنے نہیں دونگا:عبدالحمید ورک
Jul 17, 2023