گوجرانوالہ:گھوڑے شاہ بازار میں ٹھیکیدار کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گھوڑے شاہ بازار کے علاقے میں ٹھیکیدار کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، ایک سو گھروں میں بارش کا پانی داخل، قیمتی سامان تباہ ہوگیا،اہل علاقہ کا احتجاج، تھانہ میں ایف آئی آر کےلئے درخواست دائر کر دی گئی ،تفصےلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے فنڈز سے گھوڑے شاہ بازار کی سڑک تعمیر کرتے ہوئے ٹھیکیدار نے سڑک کا لیول ٹینڈر ایسٹیمیٹ سے ایک فٹ اونچا کر دیا جس سے بارشی پانی کانکاسی سسٹم تباہ ہو گیا،اتوار کو ہونے والی بارش سے گھوڑے شاہ بازار سے منسلک تمام گلیاںتالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، تقریباً ایک سو گھروں میں بارشی پانی داخل ہو گےا،بارش کے پانی نے شہریوں کاقیمتی سامان خراب کر دیا، جو بچ گیا، اسے محفوظ جگہ پر رکھنے کی تگ و دو شروع ہو گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر اگر تعمیرات کو روک کر سڑک کا لیول ٹھیک نہ کروایا تو ہماری ساری جمع پونجی بارشی پانی کی نظر ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن