گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا لاہور اکیڈمک کرنل (ر) راﺅ راشد نے کہا ہے کہ فنی تعلیم عصر حاضر میں کامیابی کی چابی ہے جو ایک قوم کا مستقبل اور حقیقت یکسر بدل سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں سٹوڈنٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سکلز سمر کیمپ کے کورسز کے حوالے سے سٹوڈنٹس ڈے منایا گیا، تقریب سے ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ زاہد فاروق، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ پروفیسر سعید احمد بھٹی، آصف یعقوب ہاشمی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک بیروزگاری ہے جس پر قابو پانے کیلئے فنی تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے، پیشہ ورانہ تربیت انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھار کر اسے معاشی طور پر ایک خود مختار اور مستحکم فرد بنا دیتی ہے۔