پتوکی (نامہ نگار) شہر بھر میںدودھ فروخت کرنے والے پانی میں خطرناک کیمیکل،سودا،یوریاکھادااورپاﺅڈر ڈال کر سینکڑوں لٹر دودھ تیار کرتے ہیں اور دکانوں پر شہریوں کو اصلی دودھ کے مقابلے میں رعایت عوام کو دیکر انکی جان و مال سے کھیل رہے ہیں۔ مضر صحت و کیمیکل ملے دودھ سے شہری موذی بیماریوں میںمبتلا ہورہے ہیں اسی سلسلہ میں شہریوں نے احتجاج کرتے کہا کہ انتظامیہ کو متعدد بار کیمیکل ملے دودھ کی شکایات کی ہیں مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور نہ ہی محکمہ صحت پتوکی کی ٹیمیں مضر صحت دودھ کی سیمپلنگ کرتے ہیں ۔ شہریوں نے مزید اپیل کرتے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص و مضر صحت دودھ فروخت کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔