نو مئی کو ملک توڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی : برجیس طاہر 


 واربرٹن(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک و قوم کا حلیہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے جبکہ نو مئی کو پاکستان توڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی وہ گزشتہ شام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول واربرٹن میں بوائز کالج کی کلاسز کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ ملک مختار احمد ،ملک احسن مختار ،شیخ محمود احمد قاضی سابق ایم این اے میاں اعجاز حسین بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ احسن فرید،پرنسپل سکول رائے نجیب اللہ اور حاجی محمد اکرم آرائیں نے بھی خطا ب کیا جبکہ جلسہ میں اے سی ننکانہ ملک اللہ توکل وٹو ،تحصیلدار منظور حسین،حاجی مختار احمد بسمل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن