شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او زاہد نواز مروت نے لاہور روڈ پر ناکہ لگاکر ڈرائیوروں سے سرعام رشوت لینے پر ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں لاہور وڈ گوجرانوالہ روڈ ،شرقپور روڈ سمیت متعدد قومی شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کا عملہ ناکے لگاکر ٹرکوں آئل ٹینکروں ڈمپرز بسوں ویگنوں اور ٹرالیوں کے ڈرائیوروں سے روزانہ رشوت اکٹھی کرتا ہے شکایت پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کارروائی کی تو پتہ چلا کہ لاہور روڈ سگیاں چوک کے قریب ٹریفک پولیس کا عملہ ناکہ لگاکر کھڑا اور ٹرک وغیرہ کو روک کر کانسٹیبل اس پر چھلانگ لگا کر سوار ہو کر رشوت وصول کرتا ہے جس پر ڈی پی او نے کانسٹیبل اجمل ،ڈرائیور ناصر جاوید کو فوری معطل کر دیا۔