شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی جبر اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے حق اور سچ کی آواز کو کبھی بزور قوت دبایا نہیں جاسکتا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ لا تعداد بچوں کو یتیم کیا جا چکا ہے کشمیر میں آزادی اظہار رائے اور احتجاج پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔