حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے :عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی ہوا کا تازہ جھو نکا ہے، حکومت عوام کوریلیف دینے والے تمام اقدامات کررہی ہے پاکستان میں اب خو شحالی کا دور شروع ہو چکا، عالمی منڈی میں جونہی تیل قیمتوں میں کمی ہو ئی تو حکومت نے بھی پیٹرو ل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیاانہو ں نے کہاکہ اتحادی حکومت کی طرف سے پیٹرو ل کی قیمتو ں میںکمی کے اعلان کا خیر مقدم کر تے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن