زیر تفتیش مقدمات،پینڈنگ روڈز،اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کاحکم

Jul 17, 2023


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے انچارج انویسٹی گیشنز اورتفتیشی افسران کےساتھ میٹنگ کی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے زیر تفتیش مقدمات،پینڈنگ روڈز،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔عمران کشور نے کہا کہ کام ہی میرا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لانے، ون فائیو کال پر بروقت ریسپانس کرنے، کرائم سین سے فوری شواہد اکٹھے کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ ایمرجنسی کال پر ریسپانس ٹائم سمیت زیر تفتیش مقدمات کی خود مانیٹرنگ کروں گا،جدید ٹولز،ڈیٹا اینالسز سمیت آٹی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کےلئے پراسیکیوشن افسران کی معاونت لیں۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔شہریوں کیساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،عزت و احترام سے پیش آئیں۔بہترین کارکردگی پر افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا گی۔

مزیدخبریں