فیکٹری ایریا ڈکیتی کا ڈراپ سین‘ملزم نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ کیا


لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین ہو گےا ہے ۔کال کرنے والے عثمان زاہد نے کمپنی کی رقم ہتھےانے کیلئے پلاننگ کے تحت ڈکےتی کا ڈرامہ کیا تھا۔پولےس نے ملزم کو رقم سمیت گرفتار کرلےا ہے ۔2 روز قبل 3 لاکھ31 ہزار روپے کی ڈکےتی کی 15 کی کال چلائی گئی ۔پولیس نے تفتیش کے دوران کال کرنے والے عثمان زاہد اور اس کے ساتھی انتھنی کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہاہے کہ ملزم آن لائن اشےاءفروخت کرنے والی کمپنی میں سیل پرچیز کا کام کرتا ہے ۔سیل کی ساری رقم ملزم کے پاس تھی ۔وہ رقم ہتھےانے کیلئے اس نے پلاننگ کے تحت ڈکےتی کا ڈرامہ کیا۔ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا ۔جس نے دوران تفتےش سچ تسلیم کر لیا ہے۔پولیس نے رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم عثمان زاہد اوراس کے ساتھی انتھنی کےخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن