لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن PP 172 کے آرگنائزر چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں انتخابات پر اتفاق جلد میاں نوز شریف وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں جس کے ووٹر پورے پاکستان میں ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں عوام کو گمراہ کیا گیا ان کو سبز باغ دکھائے گئے مگر سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ۔