فیروز والہ( نامہ نگار )جماعت اسلامی پی پی 138 کوٹ عبدالمالک کے رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے بجلی کی قیمت فی یونٹ اضافے کو غریب عوام پر حکومتی ظلم قرار دیا اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر غریب عوام کو زندہ درگور کرنے والا حکمران ٹولہ اپنے اقتدار اور سیاست کے تابوت میں مہنگائی کے کیل ٹھونک رہا ہے۔ 14 اگست اس تابوت کو ہمیشہ کیلئے دفن کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی گردن ائی ایم ایف کی تیز دھار تلوار کے نیچے رکھ دی ہے واضح ہو گیا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے عمیر مشتاق نے کہا ملک منگائی کے طوفان میں ڈوب چکا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کو فوری روکا جائے۔
غریب عوام کو زندہ درگور کرنے والا ٹولہ اپنے تابوت میں مہنگائی کے کیل ٹھونک رہا ہے:عمیر مشتاق کمبوہ
Jul 17, 2023