حکومتی تفریق مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے:غلام نبی ورک 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ حکومتی تفریق مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے، تعلیم اور صحت کا نظام امیر اور غریب کیلئے یکساں بنانا ہوگا، حکومت غریب کو ختم کرنے کی بجائے غربت کے خاتمے کیلئے کام کرتی تو آج مسائل اس قدر نہ ہوتے معاشی حالات سے تنگ آکر لوگ خود کشی کر رہے ہیں، ملک کے عوام خلاف بھیگ نہیں روزگار اور حقوق چاہتے ہیں، غریبوں کے نام پر تقسیم ہو نیوالا فنڈ آدھے سے زیادہ اقراءپروری اور کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پرانا شہر میں حاجی غلام رسول ورک کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر پارٹی کارکنان اور معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...