نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پتنگ بازی ایک دہشت گردی بن چکی ہے موت کے اس کھیل کو ہرگز کھیلنے نہیں دونگا پتنگیں ڈور بنانے بیچنے اڑانے اور جگہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چوہدری عبدالحمید ورک نے ڈیرہ اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ پر معززین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا پتنگ بازی کے خاتمے کے لئے منعقدہ تقریب سے انسپکٹر عمران نسیم بٹ، محمد یونس ربانی سابق کونسلر، قاری دلاور حسین، جماعت اسلامی کے راہنماءمیاں لیاقت علی، سینئر صحافی شیخ منیر احمد آزاد، مرزا خادم حسین، شیخ مشتاق احمد، حسیب عارف سراء صدر ایم ایس ایف نے بھی خطاب کیا۔