فیروز والہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی ابادی امامیہ کالونی کے قریب ڈاکووں نے گوجرانوالہ کے تاجرارسلان احمد کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو دو لاکھ روپے کی رقم تین موبائل چھین کر لے گئے۔تاجر گوجرانوالہ سے لاہور آرہا تھا‘امامیہ کالونی کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر رو ک کر لوٹ لیا فرار ہو گئے ۔ڈاکو کاشف کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یر مال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بصرہ کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری فائر لگنے سے زخمی ہوگیا‘ نوجوان علی مرتضی رکشہ پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون چھین لئے ۔ مزاحمت پر فائرنگ کرکے علی رضا کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم
Jul 17, 2023