لاہور(نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے جمیل پارک میں تےن روز قبل ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال مےں دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ عبداللہ تےن روز قبل روز قبل ہبجروال کے علاقے جمیل پارک میں عبداللہ کے بھائی حبیب کے دوست اورمحلے دار آصف کا جھگڑا ہو اتھا ۔جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی عبداللہ کے سر میں لگی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ 3روز زندگی و موت کی کشمکش میںمبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز صبح ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی ہسپتال مےں زےرعلاج زخمی عبداللہ کی عیادت بھی کی تھی اور پولیس ملزمان کی گرفتارکا حکم بھی دیا تھا ۔مرکزی ملزم آصف پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔