لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سفارتی کوششوں اور اتحادی حکومت کی محنت کے باعث پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، ورنہ عمران خان نے ملک کی کٹیا ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر ریے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوا اتحادی حکومت کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا،تاہم اب عام انتخابات سر پر پہنچ چکے ہیں۔لہٰذا پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں اور عہدیدار باہمی اختلافات بھلا کر انتخابی میدان کی تیاری شروع کریں۔پیپلز پارٹی پنجاب میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی ہر نشست پر جیالا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ہم ایڈجسٹمنٹ نہیں ایڈوانسمنٹ کے حق میں ہیں۔انشا اللّہ جیت پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔