شہباز سرکار کو ذمہ داریاں ادا کرنی ہونگی، عوام کو ریلیف دینا ہی پڑےگا:امجد اعوان 

Jul 17, 2023


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک امجد اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کو بہانہ بنا کر اس کا سارا بوجھ غریبوں پر مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر ڈال دینا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ معاشی صورت حال کی تباہی کا ذمے دار ایک سابق وزیر اعظم اور اس کی جماعت پی ٹی آئی ہے مگر ایک سال ہو گیا ہے۔ اب شہباز سرکار کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور عوام کو ریلیف دینا ہی پڑے گا۔

مزیدخبریں