لاہور(ؒؒؒؒخصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شمالی لاہور کے زیراہتمام تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس ٹوکے والا چوک شادباغ لاہور میں امیر مجلس لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیز الرحمن ثانی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنماشیخ محمدنعیم بادشاہ،بریلوی مکتب فکر کے مولانا غلام حسین نعیمی، جماعت اسلامی کے محمد شوکت، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جے یوآئی کے مولانا محمد اشرف گجر، مولانا محمدزبیر، محمدافضل خان، مولانا عبدالشکورحقانی، مولاناعبدالحسیب، مولانا محمدقاسم گجر، مولانا عبدالغفور نقشبندی، مولانا صغیراحمد، مولانا محبوب الحسن طاہر، مفتی خالد محمود، مولانا محمدعرفان مولانا عتیق الرحمن، مولانا مفتی محمدعثمان،مولانا محمدعرفان، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ،قاری محمدعارف صدیقی، مولانا عتیق الرحمن راشدی، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا عابد حنیف کمبوہ سمیت کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرکلمہ گو کی ذمہ داری ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ قادیانیوں کی سہولت کاری کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کررہے ہیں۔ قادیانیوں کو شعائر اسلامی استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔
عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت کا تحفظ ہرکلمہ گو کی ذمہ داری :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
Jul 17, 2023