تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر انتظام حرمت محرم کانفرنس،علماءکی شرکت


لاہور(ؒؒؒؒخصوصی نامہ نگار ) تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر انتظام جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت ”حرمت محرم کانفرنس“ ہوئی۔ کانفرنس میں پیر خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی آستانہ عالیہ حسین آباد شریف، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، علامہ مفتی راغب نعیمی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور، جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی پنجاب، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی اینکر پرسن، پیر غلام رسول اویسی آستانہ عالیہ علی پور چٹھہ سمیت دیگر علمائے کرام، خطبا عظام، اور ملک بھر سے حسینی مسلک کی نمایاں شیعہ سنی شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پرعلامہ سید جواد نقوی نے سویڈن، گستاخ یورپی حکومتوں اور صہیونی دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کے مقدسات کی مسلسل بیحرمتی، بھارت میں سفاک مودی حکومت اور متشدد ہندو جتھوں کی اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی اور سوشل میڈیا پر فرقہ باز عناصر کی جانب سے بےحرمتی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی مذمت کی اور ان کے خلاف علماءکرام کو اپنی جدو جہد کو تیز تر کرنے پر کا مشورہ دیا ۔ کانفرنس کا مقصد جہاں حرمت دین و اتحاد امت کا ابلاغ ہے وہیں پیغام امام حسین کا احیاءبھی ہے۔ اس وقت میدان میں صرف 2 ہی طقبے ہیں، ایک کاروباری ہے اور دوسرا مقصدیت کا قائل ہے۔ انہوں نے تمام مسالک کے ذمہ داروں کو تاکید کی کہ ایسے اقدامات کریں کہ سٹیج کو سوداگروں کے حوالے نہ کیا جا سکے۔ پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کیلئے یہی منصوبہ بنایا ہے کہ ان کے اندر مذہبی منافرت پیدا ہو تاکہ آپس میں ایک دوسرے کو ختم کریں۔

ای پیپر دی نیشن