تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار مہیا  کرنا حکومت وقت کی اولین ذمے  داری ہے:عابد حسین صدیقی 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آج اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ہم نوجوانوں کو بن مانگے ہی روز گار مہیا کردیتے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار مہیا کرنا حکومت وقت کی اولین ذمے داری ہے۔ شہباز سرکار نے جس طرح اپنی پارٹی کے لوگوں کی ایک فوج ظفر موج کو مشیر بنا کر نوازا ہے۔ اسی رفتار سے اگر نوکویاں دی جاتیں تو شائد آج وہ بے روز گاری نہ ہوتی جو ہو چکی ہے۔ بے روز گاروں کو روز گار نہ ملناسب سیاسی جماعتوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔بالخصوص وزیر اعظم کو آئندہ کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روز گار کے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن