لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی،مثبت تبدیلی کروٹیں لے رہی ہے۔ اس لیے کہ پاکستان کی75 سالہ تاریخ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل حکمران ملک میں مسلط ہوتا رہا ہے، کیاجاتا رہا ہے۔ ان مغرب،برطانیہ،امریکہ کے غلاموں نے پاکستان کو زوال کی ڈھلوان کی طرف جا رہا ہے ۔معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے۔معاشرت ختم ہو رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں اور عورتون کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔