لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے اولیا کرام نے احترام انسانیت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا ہے۔ اللہ کے ان نیک بندوں کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اللہ تعالی نے صراط مستقیم اپنانے کا حکم دیا ہے۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اس راستے پر چلنے میں ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسلام نے ہر مذہب کے احترام کا حکم دیا ہے۔ پوری دنیا کو ملکر اس مذموم حرکت کو روکنا چاہئے۔اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اربوں لوگوں کے جذبات مجروح کرنا نہیں ہے۔دنیا قرآن پاک سے مسلمانوں کی محبت کو احترام دے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان لی قرار داد منظور ہونا خوش آئند ہے۔اقوام عالم کو اس حوالے سے مضبوط قانون سازی کرنا چاہئے۔مسلمان دنیا میں امن چاہتے۔اسلام امن اور عافیت کا دین ہے۔اولیا کرام نے رواداری اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے دین لی تبلیغ کی۔ پاکستان اولیا کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے۔اولیا کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں
اولیا کرام نے رواداری اور امن کا درس دیا:ہاشم علی شاہ زنجانی
Jul 17, 2023