لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کے زیر اہتمام جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ہیڈآفس یو ای ٹی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں ”عید ملن پارٹی بسلسلہ تنظیم سازی اجلاس“ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں مولانا محمد شریف چنگوانی، علامہ ہشام الٰہی ظہیر، مولانا طارق محمود یزدانی، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری، مولانا منظور احمد، نعمت اللہ ظفر، عامر عبد اللہ، حکیم عبد الطیف مدنی، حافظ احمد اللہ حامد، عبد الرحمن مغل، حافظ محمد سعید عمران، مولانا قا ری عبد المنان ربانی، مولانا شکیل بشیر سلفی، حافظ ارشد عمران ظہیر،قا ری شفیق الرحمن ربانی، حافظ محمد نواز، میاں محمد توقیر حفیظ، عبد الرحمن سلفی، حافظ محمد حنیف کے علاوہ ہزاروں ذمہ دران و کارکنان کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ مولانا شریف چنگوانی، علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہااسلامی شعائر اللہ، عقیدہ ختم نبوت ، دینی مدارس و مساجد کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے۔نامو س صحابہ کرامؓ، حرمت رسول، تحفظ قرآن مجیدکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ ہمارے معاشرے میں یہ غلط العام ہے کہ علمائے کرام صرف ممبر رسول اللہ تک محدود رہیں۔ دین اسلام مسجد تک ہی رہے۔ سن لیجئے رسول اللہ ممبر، ریاست، سیاست، معاشرے، مسجد،معاملات کے بھی امام تھے۔ہما رے معاشرے میں جو بھی قرآن و سنت کے خلاف، دین اسلام، شعائر اللہ علمائے کرام کے خلاف کوئی کام ہواکےخلاف ہر فورم پر آواز حق کو بلند کرنا ہم سب کا آئینی و جمہو ری حق ہے جو کوئی نہیں رو ک سکتا۔