لاہور ( خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقے گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا اور متاثرین میں تیار کھانے کی فراہمی اور میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر الخدمت فاو¿نڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی اور الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پروگرام منیجر آصف جمال سمیت مقامی ذمہ داران موجود تھے۔ اکرام الحق سبحانی نے صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پری مون سون کے پہلے سپیل میں 8 اور 9 جولائی کو ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جس سے مونجی کی فصل کو نقصان پہنچا اور 5 سے 6 ہزار نفوذ پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تلوار چیک پوسٹ کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم کیا جہاں متاثرین کےلئے تیار کھانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت میڈیکل کیمپ اور لائیو سٹاک کیلئے خوراک فراہمی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 400 سے 500 لوگوں میں کھانا اور معائنے کے بعد مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔