چین، سعودیہ عرب مدد نہ کرتاپاکستان ڈیفالٹ کر جاتا:اختر ڈار

Jul 17, 2023

شیخوپورہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چین ہماری مدد نہ کرتا تو ہم ڈیفالٹ کر جاتے۔ سعودیہ عرب نے بھی ہمیشہ بھائیوں والا کردار ادا کیا ہے۔ ترلے منتے کرکے آئی ایم ایف سے قرضہ منظور کروایا ہے یہ کوئی کھیر نہ ہے نہ حلوہ ہے بلکہ یہ لمحہ فکریہ ہے اب ہمیں محنت کرکے کھانا ہوگی۔ یہ سب باتیں عوام کو سنانے اور عوام کو نصیحتیں کرنے والے شہباز شریف کو شرم آنی چاہئے کہ قرضے آپ کھا گئے اور عوام گیس پٹرول بجلی آٹا چینی پر ٹیکسوں کے ذریعے قرض اتارے۔ حکمران اپنے اللے تللے مفت حج، مفت دورے،مفت گیس،بجلی،پروٹوکول صوابدیدی فنڈ بند کرنے کو تیار نہ ہیں بس عوام کو نصیحتیں اور کوسنے دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ قرض خور حکمران کبھی بھی پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں بنا سکتے ہیں۔ آج مایوسی کا یہ عالم ہے کہ ہر نوجوان مایوس ہو کر پاکستان سے ہجرت کرنے کو فوقیت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز،زرداری،عمران بد کردار حکمرانوں کے نجات ہی میں پاکستان کی بقا ہے۔

مزیدخبریں