فیصل آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ یہ بات انہوں نے سرگودھا روڈ پر 4چک رام دیوالی فیصل آبادمیں مختلف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی اس علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو بارشی موسم کی سختی کے باوجود پورا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا تا کہ ملک کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا مگر افسوس کہ ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گرایا گیا اور عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا جس نے ملک میں سوائے نفرت کا بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تقریباً چار سال تک پاکستان پر حکومت کی مگر اس عرصہ کے دوران اس نے سوائے اپنے مخالفین کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے کے اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی دور میں ان پر بھی ایک ایسا ہی جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا جس کے متعلق انہیں عدالت جا کر علم ہوا کہ ان کی گاڑی سے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی باری عمران فتہ ملک پر مسلط کیا گیاجس نے اپنے آپ کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں میاں شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان قدم بڑھا¶ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مگر اس نے کہا کہ آپ چور ہیں اور این آر او لینا چاہتے ہیں۔حالانکہ ملک میں ترقیاتی کام ہم نے ہی کروائے تھے۔ اس کے چارسالہ دور میں تو ایک بھی ترقیاتی پروگرام شروع نہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت پیداہوئی، مسلم لیگ ن نے ہی اس پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی۔ اس پرمسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی قابو پایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔مگر 2018میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے اس فتنے کو مسلط کیاگیا جس نے نفرت کو پھیلایا۔ اس کی پھیلائی گئی نفرت کے سبب ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور شہداءکے تقدس کو پامال کیاگیا۔ اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ جو انہوں نے ملک کے ساتھ کیا، اس کا ری ایکشن تو ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے۔اگر اس کا وقت پر تدارک نہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ قوم تو حادثے سے بچ گئی مگر اس کی پارٹی اور یہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر قیادت کا انتخاب کریں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے 4چک رام دیوالی کے علاقہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رانا ثنائ