مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) انتظامیہ کسوہ فیکٹری نے کہا کہ غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائیگا،غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے مقررہ ادارے کے سربراہ نے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں شعبہ فنی امورکے نگران انجینئرسلطان القرشی نے غلاف کعبہ کی منتقلی کا جائزہ لیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا گیاہے۔ غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سونے اور چاندی کے دہاگوں سے ب±نا گیاہے۔ اس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے۔
غلاف کعبہ