اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کرےگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ تیرہ سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مدعو کیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوئیں۔تیرہ سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاو¿ں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکہ مدعو کیا گیا ہے۔