راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)سول ایوی ایشن کے دونوں یونینز جیکا اور اکائی نے 19 جولائی کو تمام ایئر پورٹس پر آﺅٹ سورسنگ کیخلاف احتجاج کی کال دےدی، بدھ والے دن تمام ایئر پورٹس پر ملازمین علامتی طورپر سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض سرانجام دیں گے، دونوں یونینز کے رہنماﺅں نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس لیا جائے یہ پاکستان اور آنے والی نسلوں کے حق میں نہیں ہے نہ ہی اس سے ملازمین کو کوئی فائدہ ہو گا، ہم اپنے ادارے کو کبھی بھی غیر ملکیوں کے ہاتھ میں کھلونا نہیں بننے دیں گے، سول ایوی ایشن کے ملازمین ادارے کو بچانے کیلئے سیسہ پلا ئی ہوئی دیوار ثابت ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں علامتی طور پر احتجاج ریکارڈ کرا رہیں ہے اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔
احتجاج
ایئر پورٹس پرآﺅٹ سورسنگ،یونینز جیکا اور اکائی کی پرسوں احتجاج کی کا ل
Jul 17, 2023