مری (نامہ نگار خصوصی) مری ارواڑی ڈنہ کے مقام سے ایک بیوہ کی کمائی کا واحد زریعہ جو ایک قیمتی دودھ دینے والی گائے تھی چوری ہوگئی جس پر مقامی افراد کی نشاندہی کے بعد چور گرفتار کر لیا گیا،مگر پتریاٹہ پولیس بااٹر افراد کی پشت پناہی کے باعث قیمتی گائے بر آمد کرنے کے بجائے ملزمان کو ریلیف فراہم کر ر رہی ہے ۔متاثرہ بیوہ خاتون کا پولیس کے اعلی حکام سے نو ٹس لیکر گائے برامد کر وانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس طرح نواحی علاقے ذنہ ارواڑی کے مقام سے چند دن قبل بیوہ خاتون کی ددودھ دینے والی قیمتی گائے چوری ہو گئی جس کے بعد بیوہ خاتون نے انتھک محنت کے بعد ملزمان کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کروا دیا جبکہ ملزمان نے جس گاڑی میں انکو منذی میں جا کر فروخت کیا اس کی بھی نشاندہی ہو چکی لیکن پولیس نے ملی بھگت کے ساتھ انکو چھوڑ دیا۔ بیوہ پروین اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی گائے چار لاکھ روپے کی ہے لیکن پولیس نے ایف اآئی آر میں ان کی معمولی قیمت لکھی گئی ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔ اب میرے ملزمان عزت اور خطیب پولیس نے گرفتار تو کر لیا ہے مگر پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے ٹال مٹول کر رہی ہے ۔پروین اختر کے مطابق اس کی آمدن کا واحد زریعہ دودھ کی فروخت ہے۔
مری ، بیوہ کی کمائی کا واحد زریعہ قیمتی دودھ دینے والی گائے چوری ہوگئی
Jul 17, 2023