نیو مری(نامہ نگار) مری پر سیاحوں کا سمندر امڈ آیا، مری کے مختلف سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے، موسم خوشگوار ہونے کے باعث مری میں سیاح خوب موج مستیاں بھی کر رہے۔ پورے پاکستان سے ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں منانے سیاح مری کا روخ کر لیتے ہیں۔ ویک اینڈ کے اوپر سیاح اپنی فیملیز کے ساتھ مری کے ذائقے دار کھانے ٹھنڈی جگہ کا انتحاب کرتے ہیں۔ بچوں اور بڑوں کی یکسا تعداد مری کے دیوانے دیکھائی دیتے ہیں۔ مری کےاہم سیاحتی مقامات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ سیاحوں کو مری کی سیر کئیے بغیر چین نہیں ملتا۔ منچلے خوشگوار موسم میں زندگی کی یادگار لمحات کو اپنے کیمروں میں مخفوظ کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اتوار کے دن ہزاروں سیاح مری کا روخ کر سکتے ہیں۔ مری میں سیاحوں کی آمد سے جہاں مقامی آبادی کے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے وہاں ٹیکس کی مد ملکی خرانے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بارش نے باعث مری کا موسم اور بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔ ہفتے کے آخری روز سیاح پتریاٹہ چئیر لفٹ کی سیر بھی کریں گے اور مری کے حسین پہاڑوں کے نظارے بھی کریں گے۔
مری پر سیاحوں کا سمندر امڈ آیا، مختلف سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے
Jul 17, 2023