ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات ،قیمتی اشیاءسے محروم

Jul 17, 2023


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے تھانہ آبپارہ کو وقاص نے بتایا کہ کہ مسلح موٹر سائیکل سوارمدعی کی گاڑی روک کر اہلیہ اور ہمشیرہ سے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو کاشف رضوی نے بتایا کہ جی سیون میں میرے گھر سے ائیر کنڈیشنرزکے دو کمپر یسر چوری کرلئے گئے تھانہ سبزی منڈی کو شازمہ نے بتایا کہ مجھ سے موٹر سائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں شہری کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ نون کو نعمان نے بتایا کہ مجھ سے دو مسلح افراد موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مارگلہ کو راجہ راشد نے بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل نمبر AFD-8825 چوری ہوگیا تھانہ رمنا کو ہارون نے بتایا کہ میراموٹرسائیکل نمبر AHC - 4978 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کواظہر نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبر BMQ200 چوری ہوگیا تھانہ شمس کالونی کو احسان نے بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل نمبر RIN- 7308 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو طلحہ نے بتایا کہ میری ہنڈا سوک کار چوری ہوگئی۔

مزیدخبریں