بلاول کی کامیاب خارجہ پالیسی سے ملکی وقار میں اضافہ ہوا ، رخسانہ بشیر

Jul 17, 2023


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کی سیکرٹری اطلاعات و ممبر آر سی سی حافظہ رخسانہ بشیر نے کہا ہے کہ تیر کا نشان ترقی کرتا پاکستان کا نشان ہے،وقت نے ثابت کردیا ہے کہ معاشی بحرا ن کو صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی حل کر سکتی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا جو لائق تحسین ہے ،ان خیالات کا اظہار حافظہ رخسانہ بشیر نے پیپلز سکریٹریٹ بھٹو کی جھگی سابق ایم این اے و ایم پی اے نذر کیانی کے صاحبزادے سبطین کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظہ رخسانہ بشیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں کامیابی بلاول بھٹو زرداری کا اہم کردار ہے، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور وہ بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں۔

مزیدخبریں